تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت: عدالت میں دھماکا، ہلاکتیں

نئی دہلی: بھارتی شہر لدھیانہ کی ایک عدالت میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کے عدالتی کمپلیکس میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دوپہر کو ہونے والے اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی۔

لدھیانہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا عدالتی کمپلیکس کی ایک عمارت کی پہلی منزل کے واش روم میں ہوا، دھماکے کی شدت سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور دروازوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس نے دھماکے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

وزیر اعلیٰ چرنجیت چنی نے کہا کہ یہ دھماکا اسمبلی انتخابات سے قبل شہر میں امن و امان کو خراب کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

لدھیانہ کے پولیس چیف گرپریت سنگھ بھلر نے کہا کہ ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جو شاید وہ شخص تھا جو یا تو دھماکا خیز مواد لے کر جا رہا تھا یا اس کے بہت قریب تھا، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ لدھیانہ شہر کے وسط میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے دفتر کے اتنے قریب ایک عمارت میں سیکیورٹی کی ایک بڑی خامی کو ظاہر کرتا ہے۔ تحقیقات اس بات پر مرکوز ہیں کہ سیکیورٹی کے باوجود دھماکا خیز مواد عدالتی احاطے میں کیسے پہنچایا کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -