ٹیسٹ کی ایک اننگز میں دس اور میچ میں چودہ وکٹیں لینے والے کیوی اسپنر اگلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔
بھارت کیخلاف ریکارڈ ساز کارکردگی دکھانے والے اعجاز پٹیل کو بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کیوی ٹیم میں کسی اسپیشلسٹ اسپنر کو منتخب نہیں کیا۔ کین ولیمسن بھی کہنی کی انجری کےباعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے۔
ڈراپ کیے جانے پر اعجاز پٹیل نے افسوس کا اظہار کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ منتخب نہ کیے جانے کے اصل وجوہات کو سمجھ سکتے ہیں۔