جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

’بے عزتی ہوگئی‘ ایشا نور کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ایشا نور کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ایشا نور نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ایشا نور نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’آن لائن بے عزتی ہوگئی یہ تو۔‘

- Advertisement -

اداکارہ کی ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آتی ہیں اور لڑکے سے کہتی ہیں کہ آپ کی کوئی دوست ہے، لڑکا کہتا ہے کہ ارے میری اتنی اچھی شکل کہاں ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ishaa Noor (@ishaanoor.official)

اس پر ایشا کہتی ہیں کہ ’میں آپ کی دوست بن جاؤں، اس پر لڑکا کہتا ہے کہ ارے اتنی بری بھی شکل نہیں ہے میری۔‘

ایشا نور نے اس سے قبل بھی اپنی ایک مزاحیہ ٹک ٹاک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’جب میں ساڑھی پہنتی ہوں تو فلمی سا محسوس ہوتا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ishaa Noor (@ishaanoor.official)

واضح رہے کہ ایشا نور فروری 2019 میں وقاص صدیقی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، گزشتہ برس جنوری میں اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، بیٹے کا نام انہوں نے شاہ زین صدیقی رکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں