اشتہار

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے 58 دروازے زائرین کے لیے کھول دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں آمد و رفت کے لیے 58 دروازے کھول دیے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے کرونا پابندیوں میں نرمی اور اجازت کے بعد حرمین شریفین انتظامیہ نے نمازیوں اور زائرین کی خدمت کے لیے پیکج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ نے تمام زائرین اور دیگرافرادکیلئےاطمینان بخش ماحول فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی جبکہ نقل وحمل کی خدمات کےلئے خصوصی الیکٹریکل گاڑیوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

حرمین شریفین کے مطابق جمعے کے روز ہزاروں زم زم کی بوتلیں اور تقریباً 10 ہزار کین زائرین میں تقسیم کیے گئے۔

مزید پڑھیں: بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے اہم ہدایت جاری!

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب : عمرہ زائرین کیلئے وزارت حج کی نئی ہدایات

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے کرونا وبا پر قابو پانے اور ویکسی نیشن کے معاملے میں سنگِ میل عبور کرنے کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں طواف، عمرہ ادائیگی کے لیے آسان شرائط عائد کی ہیں۔

علاوہ ازیں غیر ملکی زائرین کو بھی اب عمرہ ادائیگی کی اجازت ہے، جس کے لیے انہیں سعودی حکومت کی منظور شدہ ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں