اشتہار

سابق طالبعلم نے پروفیسر کو کروڑوں روپے کیوں دئیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی طالب علم نے ضرورت مند طلبا کی امداد کےلیے پروفیسر کے نام کروڑوں روپے عطیہ کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کروڑوں روپے بطور ڈونیشن دینے کا واقعہ امریکی ریاست نیویارک میں واقع سٹی کالج آف نیویارک میں پیش آیا، جہاں شعبہ طبعیات (فزکس) کے پروفیسر کے نام

گزشتہ برس ایک پارسل موصول ہوا تھا لیکن کالج بند ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر مینن کو نہیں مل سکا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اب کالج میں تدریسی عمل دوبارہ بحال ہوا تو کالج کے ڈاک عملے نے پارسل شعبہ فزکس کے سربراہ ڈاکٹر مینن کے حوالے کیا جس میں 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی خطیر رقم

پچاس اور سو ڈالر کے نوٹوں کی صورت میں موجود تھی۔

پارسل میں ایک خط بھی موجود تھا جس میں لکھا تھا کہ ’یہ رقم ضرورت مند طلبہ کی امداد کےلیے خرچ کرنا چاہتا ہوں لیکن اپنا نام کہیں استعمال کرنے کا خواہش مند نہیں ہوں۔

ضرورت مند طلبا کےلیے رقم بھیجنے والا کوئی اور نہیں بلکہ شعبہ فزکس کا سابق طالب علم تھا جو اب ایک کامیاب سائنس دان بن چکا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں