جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

افغان فاسٹ بولر نے پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق نے پاکستان سپرلیگ سیزن سیون میں شرکت سے معذرت کر ‏لی۔

نوین الحق رواں سیزن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے تاہم اب وہ لیگ کے لیے دستیاب ‏نہیں ہیں۔

انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نہ کھیلنے پر افسوس ہے لیکن مستقبل میں کسی ‏اور وقت وہ کھیلنے کے لیے پرُامید ہیں۔

نوین الحق کے منیجر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا کہ فاسٹ بولر ذاتی وجوہات کی بناء پر 2022 ‏میں ہونے والی پی ایس ایل لیگ نہیں کھیل سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل بہترین لیگ ہے اور مستقبل میں وہ اس کا حصہ بننیں کے لیے تیار ‏ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں