تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

عوام کیلیے خوشخبری؛ ایک اور ایکسپریس وے اور موٹروے کی منظوری

خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ دیر ایکسپریس وے اور پشاور ڈی آئی خان ‏موٹروےتعمیر کی منظوری دے دی گئی۔

تفیصلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمودخان کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا اجلاس ہوا ‏جس میں دیر ایکسپریس وے اور پشاور ڈی آئی خان موٹروے تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ‏

دیرایکسپریس وے33.5 ارب روپےکی لاگت سے تعمیرکی جائےگی۔ 30کلومیٹر طویل ایکسپریس ‏وے چکدرہ تارباط تعمیر ہو گی۔ 4لینز پر مشتمل ایکسپریس وے پر2 سرنگیں اور 3انٹرچینجز ‏تعمیر ہوں گے۔ ‏

360کلومیٹر پشاور ڈی آئی خان موٹروے243ارب کی لاگت سےتعمیر ہو گی۔ 6 لینز پر مشتمل ‏موٹروے پر19 انٹرچینجز اور 2 ٹنلز تعمیر ہوں گے۔ ایکنک سےدونوں میگامنصوبوں کی پہلےہی ‏سے منظوری ہوچکی ہے۔ ‏

وزیراعلیٰ محمودخان کا کہنا ہے کہ دونوں منصوبےترقی کےلئےانتہائی اہمیت کےحامل ہیں ‏شاہراہوں کی تعمیر سے سیاحتی، تجارتی سرگرمیوں کوفروغ ملےگا منصوبوں کیلئےزمینوں کی ‏خریداری کاعمل بروقت شروع کیاجائے گا منصوبوں پرعمل کےلئےٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت ‏کویقینی بنایاجائے۔

Comments

- Advertisement -