اشتہار

انگلش کیمپ پر کرونا کا وار، کئی اہم آفیشل آئسولیٹ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ابھی ایشز سیریز ہارنے کا غم کھائے جارہا تھا کہ انہیں ایک بڑی مصبیت نے آن گھیرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیمپ میں مزید چار کرونا کیسز سامنے آگئے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تصدیق کی کہ ملیبرن میں موجود ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ اور ان کی فیملی میں کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں جس کے باعث انہیں 10 دن کے لئے آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

انگلینڈ بورڈ کے مطابق سلورووڈ اب آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں کوچنگ نہیں کرسکیں گے، ان کی جگہ بیٹنگ کوچ گراہم تھارپ کو ہیڈ کوچ کی اضافی ذمے داریاں سونپی گئیں ہیں۔

انگلینڈ بورڈ کے مطابق احتیاطی تدابیر کے باعث بولنگ کوچ جان لوئس، اسپن کوچ جیتن پٹیل کو بھی قرنطینہ کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ میلبرن میں تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے آغاز سے کچھ گھنٹے قبل انگلش کیمپ کے چار ارکان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جن میں دو سپورٹ اسٹاف اور دو اہل خانہ کے افراد شامل تھے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ پانچ جنوری سے سڈنی میں ہوگا، کینگروز کو سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں