تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

حدیقہ کیانی کا میوزک ایلبم ریلیز کرنے کا اعلان

معروف پاکستانی گلوکارہ حدیہ کیانی نے طویل عرصے بعد میوزک البم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی سے جرمن نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سال 2022 میں طویل عرصے بعد پہلا میوزک ایلبم ریلیز کریں گی جس کی شاعری انہوں نے اور ان کی والدہ سمیت دیگر افراد نے لکھی ہے۔

حدیقہ کیانی نے بتایا کہ ان کے ایلبم کا نام ’وصل‘ ہوگا، انہوں نے بتایا کہ گلوکاری میں سب سے زیادہ مشکل انہیں پشتو زبان میں گلوکاری کرنے میں پیش آئی۔

گلوکارہ نے چینی اور فرانسیسی زبان کو بھی مشکل قرار دیا اور بتایا کہ انہوں نے متعدد زبانوں میں گیت گائے مگر انہیں سب سے زیادہ مشکل زبان پشتو لگی۔

گلوکاری و اداکاری میں سے انہوں نے اداکاری کو زیادہ مشکل قرار دیا اور کہا کہ ایکٹنگ کے لیے لچک، سخت محنت، جذبات اور ٹیم ورک کا حوصلہ درکار ہوتا ہے جب کہ گلوکاری کے دوران کوئی بھی شخص تنہا بھی گانا گا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کا آخری میوزک ایلبم ’وجد‘ 2017 میں ریلیز ہوا تھا، جس میں صرف 5 گانے شامل تھے اور اب وہ 5 سال بعد آئندہ برس ایلبم ریلیز کریں گی۔

سال 2017 سے اب تک اگرچہ حدیقہ کیانی کو سنگل گانے گاتے دیکھا گیا اور انہوں نے بیرون ممالک کے علاوہ پاکستان میں ایوارڈز شو سمیت دیگر تقریبات میں بھی پرفارمنس کی مگر انہوں نے ایلبم ریلیز نہیں کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -