اشتہار

سعودی عرب: ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے کرونا کیسز میں اضافے کے بعد ملکی و غیرملکیوں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہے، حکمنامے پر عمل درآمد نہ کرنے والوں پر 1 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے سعودی حکام نے احتیاطی تدابیر پر دوبارہ سختی سے عمل درآمد شروع کروا دیا ہے۔

سعودی حکام نے غیرملکیوں اور شہریوں و فیس ماسک پابندی سے پہننے کا حکم جاری کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ اگر کوئی شخص بغیر ماسک دیکھا گیا تو اسے 1 ہزار ریاست جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

وزارت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے حرمین شریفین سمیت تمام تجارتی اداروں میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدر آمد شروع کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حرمین شریفین کی جانب سے گزشتہ روز مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں بھی سماجی فاصلے کے نشانات دوبارہ لگا دئیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں