اشتہار

کوئٹہ: جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکا، 4 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جناح روڈ سائنس کالج کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ سائنس کالج کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ دھماکے کے  زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

میر ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ دھماکے میں انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے، دھماکے کے زخمیوں کو فوری اور بہتر طبی امداد دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے دشمن مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے، دہشت پھیلانے والے باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سائنس کالج میں سیاسی جماعت کی سرگرمی تھی، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

 

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں