اشتہار

مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بڑی خبر، سستی بجلی ملنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ہوشربا مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے، منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے فیصلہ نوٹی فیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے، صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا ،نیپرا کے مذکورہ فیصلے سے صارفین کو 3 ماہ کیلئے ریلیف ملے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق نیپرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کی یہ منظوری کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

اس سے قبل رواں ماہ کی 23 تاریخ کو کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی 5 روپے 18 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے یہ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، کے الیکٹرک کی اس درخواست پر 3 جنوری 2022ء کو سماعت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں