جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کرکٹ آسٹریلیا کی ‘بہترین ٹیم’ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کے بعد پاکستانی ستاروں نے کرکٹ آسٹریلیا کے بہترین پلیئرز میں ‏بھی دھوم مچا دی۔

کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان ٹیم کے تین کھلاڑی شامل ہیں۔ میڈل آرڈر ‏بیٹسمین فواد عالم، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کاحصہ بن گئے۔

ٹیم میں بھارت کے چار کھلاڑی بھی شامل ہیں جب کہ آسٹریلیا کے صرف مارنس لبوشین ٹیسٹ ٹیم ‏آف دی ایئر کا حصہ بنے۔

نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہو ‏سکا۔

آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیسٹ میں روہت شرما، کورونا رتنے، ‏مارنس لبوشین، جوروٹ، فوادعالم، رشبہ پانٹ، ‏ایشون، کائل جیمیسن، اشرپٹیل، حسن علی، شاہین ‏شاہ آفریدی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں