اشتہار

عوام کے لیے سال 2021 کا آخری ہفتہ بھی مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے سال 2021 کا آخری ہفتہ بھی مہنگا ثابت ہوا۔

ادارہ شماریات نےمہنگائی کی ہفتہ واررپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 ‏اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں اور کم آمدنی والےافراد کیلئے مہنگائی کی سطح22 فیصد کے قریب ‏پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتےکے دوران برائلر مرغی 4روپے25 پیسے مہنگی ہوئی، ایک ہفتے ‏کے دوران گھی کا اڑھائی کلو کاٹن 8روپے77پیسے مہنگا ہوا جب کہ رواں ہفتےچینی کی فی کلو ‏قیمت میں59 پیسے کا اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

ایک ہفتے کے دوران انڈے 2روپے 69 پیسے مہنگےہوئے، لہسن، جلانےکی لکڑی، چائےکی پتی بھی ‏مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتےکےدوران صرف8 اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی رواں ہفتے ‏ٹماٹر فی کلو 24 روپے 68 پیسے سستے ہوئے، آلو اور پیاز کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔

رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی سمیت22 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں