تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین پر فائرنگ

مسلم لیگ ن کے پنجاب سے منتخب رکن اسمبلی بلال یاسین فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو ‏گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلال یاسین کو زخمی حالت میں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ‏انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر بلال گنج کے علاقے میں نقاب پوش افراد نے فائرنگ ‏کی ہے، ایک گولی ان کے پیٹ اور دوسری پاؤں پر لگی ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

بلال یاسین مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خوراک ہیں۔ وہ بلال گنج کے رہائشی ہیں ‏اور ان کا پارٹی دفتر بھی اسی علاقے میں ہے جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

ایم ایس میواسپتال کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کےآپریشن کیلئےسرجن پہنچ گئےہیں۔ ‏

سی سی پی اوفیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سےرپورٹ طلب ‏کر لی ہے۔ سی سی پی اولاہور نے واقعےمیں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر 2نقاب پوش حملہ آوروں ‏نےفائرنگ کی جس سے ایک گولی بلال یاسین کے پیٹ اور دوسری ٹانگ پر لگی، حملہ آورفائرنگ ‏کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

Comments

- Advertisement -