اشتہار

کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہر قائد کا امن برباد کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سے تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار دہشتگرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ اور کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں ملزم رضا اللہ عرف ناصر اور حبیب نور عرف شیر حبیب شامل ہیں، گرفتار دہشتگرد افغانستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر تخریب کار کارروائیوں میں ملوث تھے۔

- Advertisement -

گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، پاسپورٹ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر دستاویزات سمیت بارودی مواد، بال بیرنگ اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار

عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزم رضا اللہ عرف ناصر نے تحریک طالبان پاکستان میں2011 میں شمولیت اختیار کی جبکہ گرفتار دہشتگرد حبیب نور عرف شیر حبیب نے 2008 سے کالعدم ٹی ٹی پی شامل ہے، دونوں دہشت گرد امیر کے کہنے پر مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے۔

ایس ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے،پولیس نے گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور ٹھکانوں کے متعلق معلومات حاصل کرلی ہے، جلد مزید گرفتاریاں اور برآمدگی متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں