جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

کراچی میں مستقبل کے ڈاکٹر لڑ پڑے، پتھروں اور ڈنڈوں کے وار سے طلبہ زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے جناح اسپتال میں مستقبل کے ڈاکٹر لڑ پڑے، پتھروں اور ڈنڈوں کے وار سے کئی طلبا زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں طبا تنظیموں کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں کچھ طلبا زخمی بھی ہوئے۔

اسلامی جمعیت نے کارروائی نہ ہونے پر تھانہ صدر کے باہر احتجاج بھی کیا۔

- Advertisement -

کینسر وارڈ کے ڈاکٹر عمیر کا کہنا تھا کہ 10 سے 12 افراد کینسر وارڈ میں جانا چاہتے تھے اس وقت وارڈ میں لیڈی ڈاکٹر کی ڈیوٹی تھی روکنے پر گارڈ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

طلبا تنظیموں کے جھگڑے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئیں جس میں مشتعل عناصر کو پتھراؤ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بعدازاں پولیس نے سلمان نامی شہری کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں 25 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں لڑائی جھگڑا سمیت اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جناح اسپتال میں دو دن پہلے بھی طلبہ تنظیموں نے جھگڑا کیا تھا۔

طلبہ تنظیموں کے کارکنان نے وارڈ نمبر 4 کے سیکیورٹی گارڈ اور عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں