اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مزید 2 دہشتگرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مزید دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا جن سے تخریب کاری کا سامان برآمد ہوا۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار احمد نے بتایا کہ دہشتگردوں کو پہلے سے زیرِ حراست دو دہشتگردوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، دونوں شرپسندوں کے قبضے سے تخریب کاری کا سامان، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے پولیس نے کورنگی سے را کے دو دہشتگرد خاور اور جابر کو گرفتار کیا تھا۔

- Advertisement -

حسن سردار احمد نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت شیخ محمد ایوب اور احسن رضا کے نام سے ہوئی، ملزمان 1998 سے شناخت چھپا کر بھارتی خفیہ ایجنسی کیلیے کام کر رہے تھے، ملزمان نے تفتیش میں مزید بھارتی ایجنٹ ہونے کا انکشاف بھی کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ہدایت پر ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا، گرفتار دونوں دہشتگردوں سے تفتیش جاری ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں دارالحکومت اسلام آباد سے دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا جن کا تعلق ’را‘ سے تھا۔

پولیس نے گرفتار دہشتگردوں کے حوالے انکشافات کیے تھے کہ ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے فنڈنگ حاصل کرتے تھے، ملزمان پاکستان میں مختلف مذہبی، سیاسی اور دیگر اہم شخصیات کی ریکی کا کام کرتے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا تھا کہ ملزمان دہشتگردی، تخریب کاری اور افرتفری پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ملزمان معید احمد اور مہران یونس کا تعلق گوجر خان سے ہے۔

دہشتگردوں کے خلاف انسداد دہشتگردی اور ایکسپلسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں