اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

ہزاروں ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان اسمبلی میں 11 ہزار ٹیوب ویلز کو رجسٹرڈ کرکے سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں قرارداد رکن اسمبلی اصغر علی نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت نے 29 ہزار رجسٹرڈ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کا خوش آئند فیصلہ کیا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق بجلی نہ ملنے کی وجہ سے ہرسال زمینداروں کی فصلیں خشک ہوجاتی ہیں۔

- Advertisement -

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بلوچستان حکومت 11 ہزار غیررجسٹرڈ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرے۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو پنجاب حکومت نے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرانے میں کسانوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرانے کے لیے کسانوں کو 12ارب روپے دیےجائیں گے، ہر کسان اپنا ٹیوب ویل 20 کلو واٹ تک سولر  پر منتقل کر سکتا ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت فی ٹیوب ویل 50 فیصد تک سبسڈی دے گی جس کا مقصد کسانوں کی بجلی کی لاگت میں کمی لانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں