اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

آرمی چیف کا دورہ جرمنی، اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر جرمنی کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں آج انہوں نے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جرمنی آمد پر وزارت دفاع میں چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور نے ان کا استقبال کیا اور انہیں جرمن مسلح افواج کے دستے نے آنر گارڈ پیش کیا۔

جنرل عاصم منیر نے اپنے جرمن ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل الفونس ماس سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ آرمی کامبیٹ ٹریننگ سینٹر گارڈلیگن کا دورہ کیا جہاں انہیں سینٹر کے مختلف پہلوؤں اور جرمن فوج اور دیگر افواج کے دستوں کو دی جانے والی تربیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

سپہ سالار نے جنگی تربیت کے مظاہرے کا بھی مشاہدہ کیا اور مختلف تربیتی تنصیبات کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے جرمن چانسلر کے خارجہ پالیسی اور سلامتی کے مشیر جینز پلونٹر سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے جرمن وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور سیکرٹری دفاع نیل ہلمر اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جرمن قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام کیلیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف جرمن آرمڈ فورسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، ہیمبرگ کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف ممالک سے کورس میں شرکت کرنے والے طلبہ سے خطاب کریں گے جس کے دوران وہ پاکستان کے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے تناظر اور اقوام متحدہ کے مشنز میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں