تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بیجنگ سے لاس اینجلس پہنچنے والوں نے آج بھی نئے سال کا جشن منایا

چینی دارالحکومت بیجنگ سے امریکی شہر لاس اینجلس پہنچنے والے مسافروں سے آج بھی نئے سال کا استقبال کیا۔

گزشتہ سال 2021 کی آخری رات تھی اور 31 دسمبر رات 12 بجے ایک ایک کرکے دنیا کے تمام خطوں میں بسنے والے شہریوں نے نئے سال 2022 کا استقبال کیا لیکن چین سے امریکا پہنچنے والے مسافروں نے 2022 نئے کا جشن چند ہی گھنٹوں میں دو مرتبہ منایا۔

جی ہاں! یہ حیران کن کارنامہ ٹائم زون کی وجہ سے ممکن ہوا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ سے ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 625 سے 31 دسمبر کی رات 2 بج کر 19 منٹ پر امریکی شہر لاس اینجلس کےلیے روانہ ہوئے۔

مسافر بردار طیارہ 11 گھنٹے کی پرواز کے بعد 31 دسمبر کو رات ساڑھے نو بجے لاس اینجلس پہنچا، جس کے باعث مذکورہ مسافروں کو چوبیس گھنٹوں میں دو مرتبہ نئے سال کا جشن منانے کا موقع ملا۔

واضح رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان 16 گھنٹے کا فرق ہے۔

Comments

- Advertisement -