جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بالی ووڈ کا شیدائی افریقی نوجوان سوشل میڈیا اسٹار بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا افریقی نوجوان سوشل میڈیا اسٹار بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق براعظم افریقہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان انٹرنیٹ کی وجہ سے اسٹار بن گیا، افریقی نوجوان کلی پاؤل کو بالی ووڈ گانوں پر پرفارمنس دکھانے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔

بالی ووڈ کا شیدائی نوجوان کلی پاؤل ہندی اور اردو زبان میں گائے ہوئے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا ہے۔

افریقی نوجوان نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ انہیں اردو اور ہندی زبان سمجھ تو نہیں آتی لیکن جاندار موسیقی کی وجہ سے بالی ووڈ گانوں کی طرف کھینچا چلا جاتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں