تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پولیس نے گڑیا کو نومولود بچہ سمجھ کر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا

لندن : پولیس افسر نے گڑیا کو نونہال (شیرخوار بچہ) سمجھ کر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا تاکہ بچے کو بند گاڑی سے باہر نکالا جاسکے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی کیولینڈ پولیس افسر کو گاڑی سے بچے کے رونے کی آواز سنائی دی تو انہوں نے گاڑی کھولنے کی کوشش کی مگر دروازہ لاک تھا۔

پولیس افسر نے بچے کو بچانے کی خاطر گاڑی کا شیشہ توڑا اور بچے کو بند گاڑی سے باہر نکالا لیکن بچے کی شکل دیکھ کر حیران رہ گیا کیوں کہ وہ ایک گڑیا تھی۔

گاڑی کے مالک نے پولیس افسر کو بتایا کہ اس نے یہ گڑیا اپنی بیٹی کےلیے بطور کرسمس کا تحفہ خریدی ہے۔

پولیس افسر نے حقیقت کا علم ہونے کے بعد گاڑی کے مالک کو ٹوٹا ہوا شیشہ بنوانے کےلیے رقم دینے کا فیصلہ کیا۔

Comments

- Advertisement -