تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

پریشان کن صورت حال، سعودی عرب میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، یومیہ کیسز کی شرح 70 فیصد تک بڑھ گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 1746 نئے کیسز سامنے آئے جس سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی شرح ستر فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 89 ہزار 552 ہوگئی۔ گزشتہ 24گھنٹے میں 341مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

مملکت میں کورونا وائرس کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نازک مریضوں کی شرح 50 فیصد تک بڑھی ہے۔

کورونا کیسز میں اضافہ، سعودی عرب نے ایک بار پھر پابندیاں عائد کردیں

دوسری جانب سعودی وزارت حج وعمرہ نے کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر زائرین کیلئے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت طواف کے لیے پہلی منزل مختص ہوگی جبکہ دوسرے عمرے کی ادائیگی کے درمیان 10دن کا وقفہ رکھا گیا ہے۔ عمرہ اور نماز کے اجازت نامے مقامی وغیرملکیوں دونوں‌ کو دیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -