اشتہار

‏’جوہری طاقتوں میں سےکوئی دوسری ریاست کو نشانہ نہیں بنائےگا’‏

اشتہار

حیرت انگیز

ایٹمی جنگ اورہتھیاروں کی دوڑ سے متعلق پی 5 ممالک کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، روس، چین، برطانیہ اور فرانس نے مشترکہ اعلامیہ ‏جاری کیا ہے جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ایٹمی جنگ نہیں جیتی جاسکتی اورنہ ہی لڑنی چاہیے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جوہری جنگ نہیں جیتی جاسکتی اور اسےکبھی نہیں لڑنا چاہیے۔ پانچوں ‏ممالک نے جوہری ہتھیاروں کے جارحانہ مقاصد کے استعمال کی مخالفت بھی کی ہے۔ ‏

- Advertisement -

پانچوں ممالک نے جوہری تخفیف اسلحہ پر مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اعلامیہ کے مطابق ‏جوہری استعمال کے دوررس نتائج ہوں گے اس لیے دوطرفہ اور کثیرالجہتی عدم پھیلاؤ، تخفیف ‏اسلحہ کی پاسداری کریں گے۔

عالمی طاقتوں نے اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا ہے کہ ہتھیاروں کےکنٹرول کے معاہدوں اور ‏وعدوں کی پاسداری کریں گے جوہری طاقتوں میں سےکوئی دوسری ریاست کونشانہ نہیں بنائےگا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اعلامیہ ایسےوقت پر جاری کیا گیا جب پی5 ممالک میں تعلقات کمزور ‏ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں