اشتہار

ترک ویکسین اومیکرون کیخلاف کتنی مؤثر؟ بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی کوویڈ 19 کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف اب تک تیار کی ‏گئیں ویکسینز سے متعلق دعوے سامنے آ رہے ہیں۔

ترکی کی تیار کردہ ویکسین ترکو ویک سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ اومیکرون کے خلاف زیادہ ‏مؤثر ثابت ہو ئی ہے۔

ترک ویکسین انسٹیٹیوٹ کے صدر اور وزارت صحت کی کورونا وائرس سائینٹفک کمیٹی کے رکن ‏پروفیسر آتش قارانے شانلی کا کہنا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ دیگر اقسام کے کورونا وائرس کے ‏مقابلے میں زیادہ سخت ہے اس سلسلے میں ترکوویک کو بھی زیادہ مؤثر بنایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جانب سے ترکو ویک میں گہری دلچسپی سے وہ مطمئن ہیں اور ‏ہمارے پاس موجود ڈیٹا کے مطابق ترکو ویک اومیکرون ویرینٹ سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مقامی طور پر تیار کی گئی ویکسین “ترکو ‏‏ویک” کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

ویکسین ترکی کی ایرجیئس یونیورسٹی میں بنائی گئی ہے اور تجزیے کے بعد اسے مارکیٹ میں لایا ‏‏گیا ہے۔ ویکسین کمرشل استعمال کے لیے بھی دستیاب ہو گی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ویکسین کی تیاری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ‏‏ہے کہ اسے دیگر ممالک کو عطیہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ویکسین پوری انسانیت ‏کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے خوشی ہوگی۔‏

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں