تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

سعودی عرب میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگ رہا ہے؟ حکومت نے بتا دیا

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے وضاحت پیش کی کہ مملکت میں پھر سے لاک ڈاؤن کا امکان نہیں ہے۔

مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ترجمان سعودی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وبا کے آغاز میں جس طرح کی صورت حال پیدا ہوئی اب اس کا دوبارہ امکان نہیں ہے، سعودی عرب میں لاک ڈاؤن نہیں لگ رہا۔

انہوں نے بتایا کہ شہری آپس میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں کیوں کہ مملکت میں وبائی کیسز میں اضافہ دیکھا گیا لیکن ملک کو پھر سے بند نہیں کریں گے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی

ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے جنہوں نے یا تو ویکسین نہیں لی یا وہ مطلوبہ خوراکیں اور بوسٹر ڈوز سے کترا رہے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کی بڑی آبادی ویکسین لے کر مدافعتی نظام مضبوط بنا چکی ہے اور مؤثر ویکسینز وافر مقدار میں مہیا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں میں ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی بھی پیدا ہوچکی ہے۔

العبد العالی نے اپنی گفتگو مکمل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ حقائق کی روشنی میں وبا کے پہلے مرحلے جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوسکتی، لہذا لاک ڈاؤن کی بات غلط ہے۔

Comments

- Advertisement -