اشتہار

بلوچستان میں سیلابی صورتحال، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے ‏اور مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش کاسلسلہ جاری ہے، ‏گوادر اولڈ ٹاؤن کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے اور شہر میں جمع پانی سے مقامی ‏آبادی اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ‏

پھنسے ہوئے افراد کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے اور امدادی سرگرمیوں میں سول ‏انتظامیہ کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔

- Advertisement -

مختلف علاقوں میں پھنسےسیاحوں اور گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے۔ مشینری اور ‏واٹرباؤزر، سکشن پمپ بھی پانی کونکالنےکیلئےاستعمال کیاگیا ہے۔

کوسٹل ہائی وےپسنی، سوربندر، نگور اور جیوانی میں ریسکیو آپریشن کیا گیا اور اس دوران خوراک ‏کے ساتھ رہائش بھی فراہم کی گئی۔

پاکستان کوسٹ گارڈزجیوانی، پشوکان اور گوادر میں پانی نکالنے میں مصروف ہے۔ ماہی گیروں کی ‏کشتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مدد کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب مکران میں6 جنوری تک تینوں اضلاع میں محکموں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ‏ہیں۔ کمشنرمکران کا کہنا ہے کہ تمام محکموں کو الرٹ رہنےکا حکم جاری کر دیا ہے اور پی ڈی ایم ‏اے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنےکیلئےتیار رہے جہاں نقصانات ہوئےوہاں لوگوں کو ‏ریلیف کا آغاز ہو چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں