سڈنی: اسٹار آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں بھی کرونا وائرس کے وار جاری ہے، کینگروز کے اسٹار آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔
آسٹریلیا کرکٹ کے مطابق میلبرن اسٹارز کے کپتان گلین میکسویل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میلبرن اسٹارز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گلین میکسویل کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
The Melbourne Stars can confirm that Glenn Maxwell has returned a positive rapid antigen test.
— Melbourne Stars (@StarsBBL) January 5, 2022
گلین میکسویل میلبرن اسٹارز کے 13ویں کھلاڑی ہیں جن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کچھ روز قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے حملے؛ چند گھنٹوں میں کئی کرکٹرز نشانہ بن گئے
دوسری جانب امریکا سے ویسٹ انڈیز جاتے ہوئے آئرلینڈ کے دو کرکٹرز کرونا کا شکار ہوئے ہیں جس پر انہیں دس روز کے لئے آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔