جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پہلے چیف ائیر مارشل اصغر خان کو ہم سے بچھڑے چار برس بیت گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سیاست کے مرد آہن، نڈر، بے خوف اور فولادی صفات کی حامل عظیم شخصیت چیف ائیر مارشل اصغر خان کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔

اس حوالے سے پی اے ایف کے پہلے پاکستانی کمانڈر ان چیف ایئر مارشل محمد اصغر خان (مرحوم) کو ان کی چوتھی برسی پر پاک فضائیہ کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ائیر مارشل اصغر خان 17جنوری 1921 کو پیدا ہوئے اور دسمبر 1940 میں رائل انڈین ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی۔

آزادی کے بعد انہوں نے رائل پاک فضائیہ کا انتخاب کیا اور 1947 سے 1949 تک پاکستان ایئر فورس اکیڈمی (اس وقت رائل پاکستان ایئر فورس کالج) رسالپور کے پہلے کمانڈنٹ کے طور پر تعینات رہے۔

بعد ازاں 1957 میں انہیں ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور آپ 36 برس کی عمر میں پاک فضائیہ کے سب سے کم عمر پاکستانی کمانڈر ان چیف بنے۔

ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کو2017 میں ائیر مارشل اصغر خان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں