ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والا جعلی فوجی افسر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی پولیس کی اہم کارروائی، جعلی فوجی افسر سمیت دیگر جرائم میں ملوث چھ ملزمان گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کر کے جعلی فوجی کیپٹن کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم ارسلان سے جعلی کارڈ اور وردی بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ دو مختلف سی ڈی آر بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم خود کو جعلی فوجی افسر ظاہر کرکے شہریوں کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم کے گروہ میں کائنات نامی خاتون بھی شامل تھی جسے بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزمان ساتھ مل کر شہریوں اور سرکاری افسروں کو بلیک میل کرکے غیرقانونی کام نکالتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  جامعہ کراچی کے طلبا کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ایک اور کارروائی کے دوران سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کارروائیاں کر کے گھروں میں چوری سمیت ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل کی فروخت میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں