اشتہار

کراچی میں اومیکرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، ماہرین صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں اومی کرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ بھی پھیل رہا ہے، انفیکشن ریٹ بڑھتاہےتولاک ڈاؤن کی طرف جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرشاہدرسول نے کراچی میں اومیکرون کے پھیلاؤ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویکسی نیشن کی کمی اومی کرون کوبڑھارہی ہے، کراچی میں ویکسی نیشن کی شرح صرف 40فیصدہے، کروڑوں کی آبادی والےشہرمیں ویکسین کی شرح اتنی کم ہے۔

پروفیسرشاہدرسول کا کہنا ہے کہ اومی کرون کی زیادہ سے زیادہ تصدیق کیلئے جینوم سیکوئنسنگ بڑھاناہوگی کیونکہ اومی کرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ بھی پھیل رہا ہے۔

- Advertisement -

وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے بتایا کہ رواں ہفتے 8 فیصدتک انفیکشن کی شرح بڑھی ہے، انفیکشن ریٹ بڑھتاہےتولاک ڈاؤن کی طرف جاسکتے ہیں، اب یہ فیصلہ حکومت کوکرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن انفیکشن کےریٹ سےمشروط ہے، اسپتالوں میں ابھی بوجھ نہیں پڑا لیکن ویکسی نیشن بڑھانا ہوگی اورایس اوپیزپرعمل کرنا ہوگا۔

دوسری جانب پارلیمانی سیکریٹری برائےصحت ڈاکٹرنوشین حامد نے اے آر وائی نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں ویکسی نیشن کوتیزکرناہوگا اور سندھ حکومت کوشہریوں کےگھروں تک جانا ہوگا۔

ڈاکٹرنوشین حامد کا کہنا تھا کہ وفاق صوبوں کوویکسین مہیاکررہاہے، سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے ہرشہری تک پہنچے اور سندھ حکومت فوری طورپرعملی اقدام کرے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں