اشتہار

اسپیکرایازصادق نے جاوید ہاشمی کا استعفیٰ منظورکرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکرنے جاوید ہاشمی کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے، جاوید ہاشمی نے پاکستان تحریک ِانصاف سےعلیحدگی اختیارکرنے کے بعد منگل کو استعفیٰ پیش کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکرایازصادق نے ملتان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی کا استعفیٰ منظورکرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے بروز پیر ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نےتحریک ِانصاف کے سربراہ عمران خان پر سنسنی خیز الزامات عائد کئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کی وجہ سے ملک میں مارشل لاء کےامکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اورحکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اعلان کیا کہ اخلاقی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے دسمبر 2011 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کراچی میں منعقدہ جسلے میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور پارٹی انتخابات میں انہیں صدر منتخب کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ 1990 سے لے کر 2011 تک پاکستان مسلم لیگ نواز میں اہم عہدوں پر بھی فائز رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں