کراچی : وزیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں اومیکرون کی مقامی سطح پرمنتقلی ہورہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ نئی لہر سے بچاؤ کیلئے سخت احتیاط کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 28دسمبرسے 2جنوری کے دوران اومی کرون کے نئےکیس سامنےآئے ، تاحال 268 کیس ظاہر ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 28دسمبر سے2 جنوری کےدوران 133 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، 133 نمونوں میں 95 اومی کرون کےکیس سامنے آئے۔
مراد علی شاہ نے خبردار کیا کہ کراچی میں اومیکرون کی مقامی سطح پرمنتقلی ہورہی ہے، اومیکرون کے کچھ کیسز کی ٹریول ہسٹری ہے جبکہ دیگرکیسز مقامی ہیں۔
انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ نئی لہر سے بچاؤ کیلئے سخت احتیاط کرنا ہوگی۔
یاد رہے کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.23 فیصد تک پہنچ گئی ، ماہرین صحت نے ایک مرتبہ پھر ایس او پیز پر عمل درآمد کا مشورہ دے دیا ہے۔
ماہرین صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ کراچی میں اومی کرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ بھی پھیل رہا ہے، انفیکشن ریٹ بڑھتاہےتولاک ڈاؤن کی طرف جاسکتے ہیں۔