اشتہار

تحریک انصاف نے ن لیگ کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف نےسڑکوں کی تعمیر کے بعد ن لیگ حکومت کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

پی ٹی آئی حکومت نے 2 سال میں نوجوانوں کو ن لیگ کے 5سال سے زیادہ قرض دیے۔ کامیاب جوان پروگرام نے ‏‏2 سال میں نوجوانوں میں 30 ارب کی تقسیم مکمل کرلی۔

کامیاب جوان پروگرام کی شاندار کارکردگی رپورٹ تیار کر کے وزیر اعظم کو پیش کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ‏ہے کہ کورونا کےباعث 2020 میں قرض تقسم متاثر ہوئی تاہم کمی 2021 میں پوری ہوگئی۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی نے 30 ارب میں سے27 ارب کے قرض صرف ایک سال میں تقسیم کیے جب کہ ن لیگ نےنوجوانوں میں ‏‏5سالہ دور حکومت میں 26 ارب 80 کروڑ تقسیم کیے۔

قرض آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں میں یکساں تقسیم کیے گئے۔ وزیراعظم نے کامیاب جوان ‏پروگرام کی اہم کامیابی پر عثمان ڈار کو شاباش دی ہے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں