جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اختیارات کا تنازع؛ کراچی کے طلبہ میڈیکل کالجوں میں داخلے سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت اور وفاقی پاکستان میڈیکل کمیشن کے درمیان اختیارات کا تنازع، دو اتھارٹی کے درمیان جاری سرد ‏اور قانونی جنگ سے کراچی کے طلبہ میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے حصول سے محروم ہو گئے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو پرائیویٹ کالجز میں داخلوں سے روک دیا۔ اس ‏حوالے سے پی ایم سی نے خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ‏داخلوں کا اشتہار آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔

خط کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلے کا اشتہار سپریم کورٹ کے حکم ‏کی بھی خلاف ورزی ہے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلے کا کوئی اختیار ‏نہیں، سندھ کی صوبائی کابینہ کو میڈیکل کالجوں میں داخلے کے طریقہ کار تبدیل کرنے کی آئینی اجازت نہیں۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کو بھی پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلہ دینے ‏کا اختیار نہیں، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بنائی گئی ایڈمیشن کمیٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ‏محکمہ صحت سندھ سندھ میڈیکل کالجوں میں داخلے کا طریقہ کار تبدیل نہیں کر سکتا، پرائیویٹ میڈیکل ‏کالجوں کو کہا گیا ہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ہدایات پر عمل نہ کریں۔

پی ایم سی نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل کالج کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، 65 ‏فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو پی ایم سی رجسٹر نہیں کرے گا۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں