اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، سوا 3 ارب کی زمین واگزار کرالی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے متروکہ وقف املاک کی اراضی پر قبضے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سوا تین ارب کی اراضی واگزار کرالی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سوا تین ارب روپے کی اراضی قابضین سے واگزار کرالی گئی ہے، پیکو روڈ بادامی باغ پر 27 کنال اراضی پر انڈسٹریل گودام تعمیر کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین متروکہ وقف آصف ہاشمی کی ملی بھگت سے زمین پر قبضہپ کیا گیا تھا اور سنہ 2012 میں اراضی پر انڈسٹریل گودام کو غیرقانونی طور پر کمرشل کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 27 کنال اراضی کی قیمت تقریباً دو ارب ستر کروڑ روپے ہے۔

ایف آئی اے حکام نے مال روڈ دیال سنگھ مینشن پر دو پانچ پانچ مرکے کی دکانیں بھی واگزار کرالی گئی ہیں، جن کی مالیت تقریباً چھ کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں