اشتہار

16 ماہ میں 3 لاکھ سے زائد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے: اسٹیٹ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے مزید 3 سنگ میل حاصل کر لیے، ڈپازٹس 3 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے مزید 3 سنگ میل حاصل کر لیے، صرف 16 مہینوں میں 3 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کھولے گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈپازٹس 3 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

- Advertisement -

ٹویٹ میں کہا گیا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری 2 بلین ڈالر سے بڑھ گئی، شاندار نتائج کے لیے اوور سیز پاکستانیوں اور بینکوں کے مشکور ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں