اشتہار

جنوبی کوریا میں گنج پن کے شکار افراد خوشی سے نہال، مگر کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سئیول: جنوبی کوریا کے صدر ای جے مینگ نے ملک میں گنج پن کے شکار افراد کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کی تجویز پیش کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں عنقریب صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں، ملک کے موجودہ صدر ای جی مینگ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران گنج پن کے شکار افراد کے مفت علاج کی تجویز پیش کی۔

Lee Jae-myung
جنوبی کوریا کے صدر ای جے مینگ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے قبل ملک میں صدارتی انتخابات کے دوران امیدوار شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام، امریکا سے تعلقات سمیت دیگر موضوعات کو اپنے منشور کا حصہ بناتے رہے ہیں۔

- Advertisement -

اس مرتبہ گنج پن کے مسئلے کو صدارتی مہم کے دوران اجاگر کرنا بعض طبقوں کے لیے مذاق بھی بن چکا ہے۔

صدارتی امیدار کی جانب سے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران بالوں سے محروم افراد کا علاج اورہئیرٹرانسپلانٹ سرکاری خرچ پرکرانے کی تجویز نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

اس تجویز کے بعد ایک جانب ای جے کی حمایت کی جارہی ہے تو دوسری طرف انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں ہر5 میں سے 1 شخص بالوں سے محروم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں