جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء تک بڑھا دی گئی۔

بینک دولت پاکستان کی سفارش پر وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کی خاطر 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے ‏پرانے نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ ایک سال بڑھا دی ہے۔ قبل ازیں پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 ‏دسمبر 2021ء تھی ۔ ‏

وفاقی حکومت کے 23 دسمبر 2021ءکے گزٹ اعلامیے کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد پرانے ڈیزائن کے نوٹ ‏منسوخ تصوّر ہوں گے، اور انہیں تبدیل کرایا نہیں جا سکے گا۔

اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اِن نوٹوں کو تبدیل کرنے کی تاریخ میں وفاقی حکومت کی طرف سے یہ توسیع ‏آخری بار کی گئی ہے اور عوام کو ہدایت کی جاتی ہےکہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر 31 دسمبر 2022ء تک ‏ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر سے اپنے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں