اشتہار

فلو، زکام اور کورونا کی علامات میں فرق

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت نے فلو، زکام اور کورونا وائرس کی علامات میں فرق واضح کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارت صحت نے یہ بھی اعتراف کیا کہ سردی کا زکام ، فلو اور کورونا میں فرق کرنا کافی مشکل امر ہے کیونکہ ان امراض میں دو علاماتیں ہلکی یا شدید ہوسکتی ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ سردی سے ہونے والے زکام میں عام طور پر چھینکیں، ناک کا بہنا اور بند ہونا ہوتا ہے جو فلو کی علامات میں سے ہے۔

- Advertisement -

سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ کورونا کے مرض میں مریض کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہوتا ہے علاوہ ازیں سونگھنے اور چکھنے کی حس کےختم ہونے کے علاوہ گلے میں سوزش ہوتی ہے۔

جبکہ انفلونزا کی علامات میں کہا گیا کہ اس مرض میں عام طورپرمریض کے جسم اورسر میں درد کے علاوہ سردی کا شدید احساس ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ بعض افراد جنہیں کورونا کا شدید حملہ نہیں ہوتا ان میں عام علامات ظاہرنہیں ہوتیں تاہم ان میں بھی سونگھنے کی اور چکھنے کی حس متاثر ہوتی ہے جو شفایابی کے کافی عرصہ تک باقی رہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں