اشتہار

لیجنڈز بھی آسٹریلوی دورہِ پاکستان کے حق میں بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن اور انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان مائیکل وان نے بھی آسٹریلوی ٹیم کے ‏دورہ پاکستان کے حق میں آواز اٹھا دی۔

فاکس کرکٹ پر بات کرتے ہوئے دونوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرکٹ کے بڑے ممالک کو پاکستان جیسے ‏ممالک کا دورہ کیوں کرنا چاہیے اور اس کھیل کے فروغ دینے کی ذمہ داری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ‏کی بھی ہے۔

شین وارن نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہےپاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش اور اس طرح کی ‏جگہوں پر جانے کے لیے آپ کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انڈیا اور انگلینڈ کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

کرکٹ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان سے متعلق اہم بیان

ان کا کہنا تھا کہ جوش و خروش، پھر پیسہ اور ٹی وی کے حقوق کی آمدنی سے آتا ہے۔ ٹیموں کے لیے وہاں جانا ‏واقعی اہم ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان میں ‏کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ ‘دی بگ 3’ (انڈیا، آسٹریلیا، انگلینڈ) کے پاس تمام پیسہ ہے اور ان ‏کے لیے دوسرے ممالک کی دیکھ بھال کرنا ضروری ہے، لہذا آسٹریلیا کسی بھی طرح پاکستان کا دورہ کر سکتا ہے ‏جب اسے سیکورٹی کے لیے گرین سنگل مل جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں