اشتہار

سُلی ڈیلز نامی ویب سائٹ پر مسلم خواتین کی نیلامی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی پولیس نے مسلمان خواتین کو آن لائن نیلامی کیلئے پیش کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے گزشتہ برس ‘سلی ڈیلز’ نامی ویب سائٹ بنائی تھی جس پر نامور مسلمان خواتین کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے نامور مسلمان خواتین کی تصاویر اور معلومات ‘سلی ڈیلز’ نامی ویب سائٹ پر شیئر کرکے مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کیس میں مرکزی ملزم کو اندور سے گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 سالہ ملزم اومکریشور ٹھاکر نے ہی سلی ڈیلز ویب سائٹ بنائی تھی اور وہ اپنے جرم کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔

- Advertisement -

خواتین کی تصاویر اور معلومات مذکورہ ویب سائٹ پر شیئر ہوئیں تو انہوں شدید احتجاج کیا جس پر پولیس بھارتی پولیس نے ملزمان کی تلاش کےلیے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کیا۔

پولیس کی گرفت سے بچنے کےلیے اومکریشور اندور میں روپوش ہوگیا تھا اور اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ڈیلیٹ کردئیے تھے۔

خیال رہے کہ بھارتی پولیس گزشتہ تین روز میں سلی ڈیلز اور بلی بائی نامی ویب سائٹ پر مسلمان خواتین کی تصاویر اپلوڈ کرکے آن لائن نیلامی کرنے والے تین ملزمان کو اومکریشور سے قبل گرفتار کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ ’سُلی اور بُلی‘ ایک ہتک آمیز لفظ ہے جو ہندو انتہا پسند مسلمان خواتین کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں