اشتہار

اہم اجلاس طلب، پینڈورا پیپرز کی تحقیقات پر پیشرفت رپورٹ پیش کئے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے قانونی امور پر اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں پینڈورا پیپرز  کی تحقیقات پر پیشرفت رپورٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قانونی امور پر اہم اجلاس طلب کرلیا، قانونی امور پر اجلاس آج شام کو ہوگا، جس میں اٹارنی جنرل ،چیئرمین جائزہ کمیشن شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پینڈورا پیپرزتحقیقات پر پیشرفت رپورٹ پیش کئےجانےکاامکان ہے جبکہ اجلاس میں جائزہ کمیشن کے ممبران کی تعیناتی پر مشاورت بھی متوقع ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے وزیراعظم جائزہ کمیشن پینڈورا پیپرز کی تحقیقات کررہا ہے ، کمیشن نے پنڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے 240 پاکستانیوں میں سے اکثریت کی تحقیقات مکمل کرلی ہے تاہم تحقیقات میں اکثریت نے منی لانڈرنگ الزامات مسترد کردیئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی سی آئی جے نے مبینہ 700 میں سے240 نام جائزہ کمیشن کو دیے، 240 ناموں میں سے 40 پبلک آفس ہولڈرز اور بیوروکریٹس شامل ہیں۔

کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر نے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ الزمات کی نفی کی ہے، آئی سی آئی جے کیجانب سے مزید نام بھجوائے گئے تو ان کی بھی تحقیقات ہوں گے۔

فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا پہلا مرحلہ جنوری کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے، کمیشن کو اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی،نادرا ،پی ٹی اے ، ایف بی آرکی معاونت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں