اشتہار

‏’شریف فیملی محلات کی بجائے مری پر وسائل لگاتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا’‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے اپنے ذاتی محلات کے گرد پیسہ خرچ کیا وہاں ترقی کی ‏اگر مری پر وسائل خرچ ہوتے اور شریف فیملی محلات نہ بناتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

سانحہ مری پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیش لیڈر شہبازشریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فوادچوہدری ‏نے کہا کہ تحریک انصاف کے سوا کسی اور سیاسی جماعت نے مری سانحے پر ریلیف میں حصہ نہیں ڈالا، ‏شاہدخاقان عباسی سمیت ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے ارکان اسمبلی غائب رہے جب کہ وفاقی و صوبائی ‏حکومت، پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے ریلیف آپریشن میں مصروف رہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 30،30 سال حکومتیں کرنے والےہم سےسوال کررےہیں اگر مری پر وسائل خرچ کیے ہوتے تو ہمیں ‏یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، سانحہ پرسیاست اپوزیشن لیڈرکی شعبدہ بازی کےسواکچھ نہیں، ان کے لگائے ہوئے کانٹے ہم ‏ہر قدم اٹھا رہے ہیں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے ستر سالوں کے مسائل ہم حل کر رہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت ‏نے صرف 3 سالوں میں 13 ریزورٹ بنائے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ دورہ حکومت میں سیاحت کو فروغ ملا جو حقیقت ہے ہم اب نیا نظام لا رہے ہیں ‏ماضی کا بنایا ہوا نظام موجودہ سیاحت کے قابل نہیں ہم نئے تقاضوں کے مطابق نظام بنا رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں کو گولیاں ماری گئیں تو اس وقت کے وزیراعلیٰ ‏شہبازشریف کو کہتے سنا کہ میں نے پولیس کو گولیاں چلانا سے روکا، ترقی صرف ان کےاپنےگھروں میں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئی تھیں اور ایک ہی دن میں ہزاروں لوگ مری ‏پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا یہ لوگ رو رہے ہیں آگے ‏بھی روتے رہیں گے ان کی تعداد بھی کم ہو جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں