تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

قرضہ کیوں نہیں دیا ؟ بھارتی شہری نے بینک جلا دیا

نئی دہلی : بھارتی شہری نے بینک کی جانب سے قرضے کی درخواست مسترد کرنے پر بینک کو ہی آگ لگا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرضہ نہ دینے پر بینک کو نذر آتش کرنے کا حیران کن واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری میں پیش آیا جہاں بینک نے کاغذات کی تصدیق کے بعد قرض کے خواہشمند کی درخواست مسترد کردی تھی۔

بینک سے درخواست مسترد ہونے پر بھارتی شہری طیش میں آیا اور بینک کو نذر آتش کردیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک پولیس نے بینک کو جلانے والے ملزم کو موقع واردات سے ہی گرفتار کرکے انڈین پینل کوڈ 436, 477, 435 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -