اشتہار

نیویارک پراپرٹی کیس: آصف زرداری کو بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے نیویارک پراپرٹی کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیویارک پراپرٹی کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے اور سابق صدر کی بریت سے متعلق نیب کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ انکوائری کی حد تک نیب آصف زرداری کو گرفتار نہیں کر سکے گا، دوران انکوائری گرفتاری کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے نیویارک میں آصف زرداری کے مبینہ اپارٹمنٹ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جس پر سابق صدر کو نیب کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا تھا۔

- Advertisement -

نیب کے نوٹس میں کہا گیا کہ مین ہٹن نیویارک میں آپ کا اپارٹمنٹ ہے جو پاکستان میں ظاہر نہیں کیا گیا، بظاہریہ اپارٹمنٹ خریدنے کیلئے پاکستان سے کوئی قانونی رقوم نہیں بھیجی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں