جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ ،محکمہ صحت نے اہم فیصلے کرلئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ صحت سندھ کے ٹاسک فورس اجلاس میں غیرویکسین شدہ افراد کی موجودگی پر شاپنگ مالز اور اسکول سیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اومی کرون کا تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہوکی زیرصدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں کراچی میں تمام شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے غیرویکسین شدہ افراد کی موجودگی پر شاپنگ مالز اور اسکول سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرصحت سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن کیلئے 14دن کی خصوصی مہم چلائی جائےگی ، جس میں خواتین کو گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

- Advertisement -

اجلاس میں اسکولوں میں موجود بچوں کی بھی فوری ویکسینیشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک کراچی کی42فیصد آبادی کی ہی ویکسی نیشن ہوئی ہے، اسپتالوں میں زیرعلاج 90فیصد کورونا کے مریضوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

خیال رہے کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے ، شہر میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح اٹھارہ فیصد سے بڑھ گئی۔

محکمہ صحت حکا م کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 4469 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 805 ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ روز کورونا کیسز کی شرح 15.52 فیصد تھی۔

حکام کے مطابق کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ سامنے آرہا ہے، جس کیلئے ضروری ہے کہ پہلی او دوسری ڈوز کے حامل افراد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں