اشتہار

سعودی عرب : عمرہ زائرین کیلئے خاص ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے جاری کرانے والوں کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اگر زائرین اجازت نامے کی تاریخ میں کوئی ترمیم کرنا چاہتے ہوں تو اس کا مقررہ وقت شروع ہونے سے پہلے کروا سکتے ہیں، اجازت نامے کا وقت شروع ہونے پر ترمیم نہیں کرائی جا سکتی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی ہے کہ عمرہ اجازت ناموں کی تاریخ میں ترمیم کی سہولت میسر نہیں ہے۔

- Advertisement -

اگر پرمٹ ہولڈر اجازت نامہ منسوخ کرانا چاہتا ہو تو اجازت نامے کا وقت شروع ہونے سے چار گھنٹے قبل منسوخ کرا سکتے ہیں اور نیا اجازت نامہ جاری کرا سکتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اگر پرمٹ ہولڈر نے اجازت نامے کا وقت شروع ہونےکے بعد اسے منسوخ کرایا تو ایسی صورت میں اسے نیا اجازت نامہ دس روز بعد ہی جاری ہوگا اس سے قبل نہیں۔

وزارت حج و عمرہ نے ان افواہوں کی تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے متعدد زمروں کے عمرہ پرمٹ ہولڈرز کے اجازت نامے معطل کیے جا سکتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ سراسر افواہ ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں، جس کسی کو عمرے کا اجازت نامہ مل چکا ہے وہ مؤثر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں