تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

سونے کی قیمت میں کمی، روپیہ بھی تگڑا

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بھی تگڑا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 26 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 171 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 25 روپے رہی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے دام 7 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 807 ڈالر فی اونس ہیں۔

ڈالر کی قدر میں کمی

دوسری جانب روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 176 روپے 63 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 176 روپے 68 پیسے تھا۔


گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسے اضافےکے بعد 176.68 روپے تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 179.50روپے پر برقرار تھی۔

Comments

- Advertisement -